بیرسٹر افتخار گیلانی نے سابق صدر و وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر،سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی برسی کے موقع پر پیغام

مظفرآباد،سابق وزیر تعلیم سکولز ومرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن آزادکشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے سابق صدر و وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر،سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سردار سکندر حیات خان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءصدیوں بعد بھی پر نہیں ہو سکتی سردار سکندر حیات خان نے ریاست کے عوام کی جو خدمت کی وہ ناقابل فراموش ہے۔سردار سکندر حیات کی تحریک آزادی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سردار سکندر حیات خان سالار جمہوریت آزادکشمیر کے قدآور سیاسی رہنما تھے،انہوں نے حقیقی معنوں میں ریاست کی خدمت کی۔انھوں نے مزید کہا کہ سردار سکندر حیات خان کے کوچ کر جانے سے ریاست ایک سائبان سے محروم ہو گئی، مرحوم کی ہمارے درمیان موجودگی ہماری خوش بختی تھی سردار سکندر حیات خان نے ملکی سلامتی اور عوامی خدمت میں منفرد کردار ادا کیا، سردار سکندر حیات خان کی خدمات کو پوری قوم انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو قومی رہنما¶ں کی قربانیوں اور ان کی جدوجہد سے آگاہ کرنے کا اہتمام ہوناچاہیے۔انھوں نے حکومت آزادکشمیر سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام رہنما¶ں کی خدمات اور جدوجہد سے نئی نسل کو روشناس کروانا چاہیے جنہوں نے تحریک آزادی اور آزادکشمیر کے انتظامی سٹیٹس کو نمایاں اور بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے.انھوں نے دعا کی ہے کہ اللہ پاک سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان سمیت تمام کارکنان کو صبر دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں