غذائی اجزا کے حوالے سے بات کی جائے تو 28 گرام پستے میں 160 کیلوریز، 6 گرام پروٹین، 13 گرام صحت مند فیٹس اور 3 گرام فائبر موجود ہوتا ہے۔سردیوں کی سوغات ڈرائی فروٹ میں شمار ہونے والا پستہ غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جو نہ صرف ذائقے میں اچھا بلکہ صحت پر بھی حیرت انگیز فوائد مرتب کرتا ہے۔اس کے علاوہ پستے وٹامنز اور منرلز سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جس میں وٹامن بی، وٹامن ای، میگنیشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔پستے کو اپنی خوراک میں شامل کر کے مندرجہ ذیل فوائد سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔دنیا بھر میں دل کی بیماریاں بڑھتی جا رہی ہیں جس کی اہم وجہ ہمارا طرز زندگی ہے، پستے میں قدرت نے یہ خاصیت رکھی ہے کہ یہ برے کولیسٹرول کو ختم کرکے جسم میں اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتا ہے۔تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پستے کا باقاعدگی سے استعمال دل کی شریانوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے، سوزش میں کمی اور قلبی امراض کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔ پستے اینٹی آکسیڈینٹ کا خزانہ ہوتا ہے، جو آپ کے جسم کو آکسیڈیٹیو تناؤ اور سوزش سے بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے، جس سے انسان موذی بیماریوں سے بچ سکتا ہے۔پستے میں گلیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے، یعنی پستوں کی وجہ سے بلڈ شوگر کی سطح پر کم سے کم اثر پڑتا ہے، اسی لیے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد بھی پستے کا استعمال اپنی خوراک میں کرسکتے ہیں۔پستوں میں اینٹی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے جنہیں آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے اور یہ دونوں ہی آنکھوں کو نقصان پہنچانے والی نیلی روشنی سے بھی بچاتے ہیں اور آنکھوں کی روشنی کو بھی تیز کرتے ہیں۔پستوں میں موجود وٹامن بی6 اور میگنیشیم دماغ کو صحت مند بناتا ہے کیونکہ میگنیشیم یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔