شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں بشار الاسد کی بھرپورحمایت جاری رکھیں گے

انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں جاری نئی جنگ کے حوالے سے روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے شام کے شمال مغربی علاقوں پر دہشت گرد گروہوں کے حملوں کے خلاف دمشق کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں اس بات پر زور دیا کہ ماسکو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کے صدر بشار الاسد کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔روس کے حکومتی ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اعلی سطح پر رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں اور حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔دمتری پیسکوف نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اور حالات کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں شامی حکومت کے ساتھ مل کر ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں