روس یوکرین جنگ پر ٹرمپ کے بیان نے سب کو چونکا دیا

انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین سےمتعلق امریکی پالیسی کو تبدیل کریں گے۔ انھوں نے بائیڈن انتظامیہ یوکرین روس جنگ کو بڑھا رہی ہے جس صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ یوکرین کو امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی۔دوسری جانب روس نے جواب دیا ہے کہ امریکی میزائل کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین کے تازہ حملوں کا بھرپور جواب دیں گے۔ یوکرین نے امریکی میزائل استعمال کر کے روس کے جنوبی شہر میں فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا جس میں یوکرین نے اڈے پر 6 امریکی ساختہ اےٹی اےسی ایم ایس میزائلوں سےحملہ کیا۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو امریکی میزائل کے استعمال کا جواب دیا جائے۔جوبائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کو امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت دی تھی جس پر ٹرمپ نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین امریکی میزائل استعمال کر رہا ہے یہ پاگل پن سے کم نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں