وزیراعظم آذربائیجان کے یومِ فتح کی 5 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ

آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف باکو کے لئے روانہ ہوئے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف سے ملاقات کریں گے، بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی رابطوں سمیت متنوع شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے نئی راہوں کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات دیرینہ بنیادوں پر استوار ہیں جو مشترکہ عقیدہ، تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد سے جڑے ہیں، دونوں ممالک علاقائی و عالمی فورمز بالخصوص تنظیم تعاونِ اسلامی (OIC)، اکانومک کوآپریشن آرگنائزیشن (ECO) اور اقوامِ متحدہ (UN) میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں