گلگت:نگران صوبائی وزیر تعلیم و قانون گلگت بلتستان بہادر علی خان نے سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کا دورہ

گلگت:نگران صوبائی وزیر تعلیم و قانون گلگت بلتستان بہادر علی خان نے سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور نظامِ تدریس کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے حوالے سے جامع بریفنگ بھی دی گئی۔
دورے کے دوران نگران وزیر تعلیم خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں سے بھی ملے اور ان کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا۔ انہوں نے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بچے خصوصی توجہ اور رہنمائی کے مستحق ہیں۔
نگران صوبائی وزیر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دی جائے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ ان صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر انہیں نہ صرف معاشرے کا مفید اور باصلاحیت فرد بنایا جا سکتا ہے بلکہ انہیں خود کفیل بھی بنایا جا سکتا ہے۔ سکول انتظامیہ نے سپیشل ایجوکیشن سینٹر سے متعلق چند اہم اور حل طلب مسائل بھی شیئر کیے جن پر وزیرِ تعلیم نے متعلقہ حکام سے بات کر کے ان کے حل کے لیے یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں