کوٹلی،چیف سینٹری انسپکٹرپرویزاخترجلالی کی زیرنگرانی بلدیہ اہلکاران نے نزدپی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاﺅس اور ہوائی جہازگراﺅنڈکے اردگرد صفائی کاعمل جاری رکھا۔بلدیہ اہلکاران نے نالوںکی صفائی کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوںکابھی قلع قمع کیا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے چیف سینٹری انسپکٹرپرویزاخترجلالی نے کہاکہ ہوائی جہازگراﺅنڈاوراس کے ساتھ ملحقہ علاقوںکی صفائی کاعمل جاری ہے۔ بلدیہ اہلکاران کوٹلی شہرکی صفائی ستھرائی روزانہ کی بنیادوںپرکرتے ہیںتاکہ شہریوںکوپریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔انہوںنے شہریوںسے گزارش کی کہ وہ اپناکوڑاکرکٹ باہرروڈزپرنہ پھینکیں بلکہ بن میںڈالاکریں روڈزپرکوڑاکرکٹ پھینکنے سے وہ کوڑاکرکٹ نالیوںمیںچلاجاتاہے جس سے نالیاں بندہوجاتی ہیںپھربارش کے دوران پانی باہرروڈزپرآجاتاہے۔ انہوںنے کہاکہ تاجر،شہری اپناکوڑاکرکٹ باہرگلیوںاورروڈزپرنہ پھینکیںبلکہ اپنی اپنی ڈسٹ بنزمیںڈالیںبلدیہ اہلکاران اپنے مقررہ وقت پرآئینگے اورکوڑاکرکٹ لے جائیںگے۔