ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات جاری ہیں۔ صبح اور شام کے اوقات میں فوگنگ سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ کوٹھاکلاں’ ائیر پورٹ ‘ڈھوک منشی’ گلستان کالونی’ڈھوک کشمیریاں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں انسداد ڈینگی اقدامات کے سلسلے میں سپرے کیا جا رہا ہے-تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی میں ڈینگی سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد1094ہوگئی جبکہ ڈینگی سے متاثرہ 100 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔تفصیلات کے مطابق رواں برس ڈینگی سے1194مریض متاثر ہوئے جن میں سے 1094مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے۔ محکمہ صحت کے جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر33 ایف آئی آر درج کی گئیں جبکہ 18چالان دئیے گئے’ 05 جگہوں کو سیل کیا گیا اور 12 ہزارجرمانہ کیا گیا۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پوٹھوار ٹا¶ن میں سب سے زیادہ انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر341 جبکہ راول ٹا¶ن می 151ایف آئی آر درج کی گئیں۔سب سے زیادہ دینگی سے متاثرہ علاقوں میں ڈھوک منشی جہاں رواں برس ڈینگی سے 263جبکہ کوٹھا کلاں میں 131مریض متاثر ہوئے۔