انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر تجارت، صنعت و معدن محمد اتابک نے ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارت کے حوالے سے کہا کہ شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس کے دوران دونوں ملکوں نے آزاد تجارت کے حوالے سے معاہدے کو حتمی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے تجارتی اشیاء کی فہرست کی تیاری کے لئے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔اسلام آباد اور تہران تجارتی وفود کے تبادلے کے ذریعے اشیاء تجارت کے حوالے سے جاری کام کو دو مہینوں کے اندر مکمل کریں گےاورآزاد تجارت سے دونوں ملکوں میں اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔ دونوں ممالک اگلے مرحلے میں مزید اشیاء کی فہرست کا تبادلہ کریں گے۔وزیر تجارت نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کے حوالے سے کہا کہ اب تک پاکستان کے ساتھ 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی تجارتی اشیاء کا تبادلہ ہوا ہے۔