حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کو شہید کر دیا گیا

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)اسماعیل ہانیہ جن کو آج صبح پوری ٹیم کے ساتھ ایران میں ایک حملہ میں شہید کردیا گیا۔حماس نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے، انہیں ایران میں ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنایا گیا، حملے میں ان کا محافظ بھی جاں بحق ہو گیا۔اسماعیل ہانیہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ تھے، ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں