ہنزہ(نامہ نگار)صوبائی وزیر ویمن ڈولپمنٹ اینڈ پاپولیشن ویلفئیر دلشاد بانو نے ہنزہ کریم آباد میں ہنزہ پریمئیر لیگ کے ویمن فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کھلاڈیوں سے ملاقات کی اس موقع پر صوبائی وزیر دلشاد بانو نے کہا کہ گلگت بلتستان کی خواتین تعلیم سے لیکر کھیل کے میدان تک زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کے حوالے سے ایک منفرد مقام رکھتی ہیں خواتین جہاں سماجی شعبوں میں آگے بڑھ رہی ہے وہی پر گلگت بلتستان کی بیٹیوں نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں میڈلز حاصل کرکے اپنے علاقے کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ کھیل کسی بھی معاشرے میں سماجی و ثقافتی، جسمانی اور ذہنی نشو نما میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ خواتین کو بھی کھیلوں کے ایونٹس میں آگے آنے چاہئیے تاکہ ذہنی نشونما ہوسکے صوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان کی بیٹیوں نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ثمینہ بیگ پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ہیں جو دنیا کی بلند ترین پہاڑ ایورسٹ کی چوٹی پر پاکستان کا جھنڈا گاڑ چکی ہیں اور کے ٹو سمیت سات بر اعظموں میں واقع بلند ترین چوٹیاں سر کیں۔خواتین کو صوبائی حکومت ہر سطح پر بھر پور سپورٹ کریگی اور باالخصوص کھیلوں کے سرگرمیوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی گلگت بلتستان کی بہادر بیٹیوں کو صوبائی حکومت بھر پور معاونت کریگی۔