مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جعفراللہ نے اپوزیشن چیمبر میں قائدِ حزبِ اختلاف و پارلیمانی لیڈر میثم کاظم سے ملاقات

گلگت(اپنا عروج نیوز)سابق ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جعفراللہ نے اپوزیشن چیمبر میں قائدِ حزبِ اختلاف و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) گلگت بلتستان اسمبلی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی موجودہ سیاسی، سماجی اور معاشی صورتحال سمیت عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے جعفراللہ کی آمد پر ان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ گلگت بلتستان کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کو باہمی روابط کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے، مگر عوامی مفاد میں یکجہتی اور مشترکہ حکمتِ عملی وقت کی ضرورت ہے۔جعفراللہ نے اس موقع پر کہا کہ خطے کی ترقی، نوجوانوں کے روزگار اور ادارہ جاتی استحکام کے لیے اپوزیشن و حکومت دونوں کو ایک وژن کے تحت آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے لیے ہر مثبت کوشش کی حمایت کرے گی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں