راولپنڈی(سپیشل رپورٹر)ایف ایف سی کا سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 23 اکتوبر 2025ء کو منعقد ہوا، جس میں 30 ستمبر 2025ء کو ختم ہونے والی مدت کے مالی نتائج کی منظوری دی گئی۔ایف ایف سی نے محفوظ، مؤثر اور قابلِ اعتماد آپریشنز کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے رپورٹنگ مدت کے دوران مجموعی طور پر 2,207 ہزار ٹن یوریا اور 622 ہزار ٹن ڈی اے پی(DAP) کی پیداوار حاصل کی۔ کمپنی کی کھاد سے متعلق مجموعی آمدن 283 ارب روپے رہی، جبکہ 1,955 ہزار ٹن یوریا اور 541 ہزار ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈ کی گئی کمپنی نے اس مدت کے اختتام پر 57.6 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 50.6 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ اس کے نتیجے میں فی حصص آمدن 40.5 بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 9.50 روپے فی حصص تیسری عبوری نقد منافع کا اعلان کیا ہے، جو اس سے قبل ادا کیے گئے 19 روپے فی حصص کے منافع کے علاوہ ہے۔