یوم علیؑ کی پروقار تقریب , سیاسی سماجی مذہبی صحافتی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی

راولپنڈی (سٹی رپورٹر) راولپنڈی پریس کلب میں امسال بھی جشنِ ظہور ہر نور جناب حضرت امام علی علیہ السلام کے سلسلے میں پروقار تقریب منعقد کی گئی تقریب کا آغاز حدیث کساء تلاوت کلام پاک سے کیا گیامعروف منقبت خواں سید رضآ کاظمی اور شاعر اہل بیت شکیل اختر نے جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے فضائل بیان فرمائے سید حیدر عباس رضوی سجادہ نشین دربار عالیہ سخی شاہ چن چراغ بادشاہ سید اعتبار بخاری عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی سابق جوائنٹ سیکریٹری انچارج پریس کلب محترمہ شکیلہ جلیل سابق انچارج پریس کلب/سابق آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی چیف ایڈیٹر روزنامہ جہاں سید حسن وقار تراب خالد چوہدری سلطان شاہ صداقت علی فوٹو جرنلسٹ کے صدر سجاد حیدر کے علاو ہ جڑواں شہروں کے سیاسی سماجی مذہبی صحافتی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی سید اعتبار بخاری نے اس سال بھی خشوع و خضوع کے ساتھ اختتامی دعا کی اور منتظمین جشن اور حاضرین کے لئے خصوصی دعا بھی فرمائی میزبان چوہدری ساجد بنگیال گروپ ایڈیٹر روزنامہ جہاں اسلام آباد محترمہ شکیلہ جلیل علی فرقان اور طاہر کاظمی نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب صدر اظہر جتوئی عابد عباسی جبکہ آخر میں حیدر عباس رضوی نے جشن پاک کی مناسبت سے خطاب کیا آخرمیں کیک کاٹا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں