سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ کی چئیرمین این ایچ اے محمد شہریار سلطان سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات

اسلام آباد:سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ کی منگل کی صبح چیرمین این ۔ایچ۔اے محمد شہریار سلطان سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات -ملاقات میں زیر تعمیر گلگت چترال ایکسپریس وے کے سیکشن گلگت شندور روڈ کے حوالےسے تبادلہ خیال ہوا –
سپیکر اسمبلی نے کام کے معیار اور مقررہ وقت میں منصوبے کے تکمیل پر زور دیا ۔چئیرمین این -ایچ-اے نے بتایا کہ انہوں نے منصوبے پر تفصیلی بریفننگ لی ہےاور منصوبے پر ہونے والے کام سے آگاہ ہیں- ان کا مزید کہنا ہے کہ کام کی معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا عوام بلکل مطمئن رہے اور اس پر کوئی تشویش نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ منصوبہ پورے پاکستان کی معیشت کے لیے اہم ہیں۔
گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے این -ایچ-اے ترجیحی بنیادوں پر منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔سپیکر اسمبلی کو تھاکوٹ رایکوٹ سیکشن پر ہونے والی پیشرفت سے بھی چیرمین این -ایچ-اے نےآگاہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں