تمام سیاسی آپشن کھلے ہیں نئی صورتحال میں حکمت عملی واضح کی جاتی رہے گی،سیاسی سیل آئی ٹی پی

اسلام آباد (س ر )اسلامی تحریک پاکستان نے آئندہ قومی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے خواہشمند ا ±میدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کروا کر پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں ا س امر کا اعلان اسلامی تحریک پاکستان کے گزشتہ روز ہونے والے سیاسی سیل کے اجلاس میں کیا گیا جس کی سرپرستی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ نے کی جبکہ اجلاس کی صدارت سیل کے سربراہ اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کی۔ اجلاس میں ملک بھر سے سیاسی سیل کے ممبران سمیت اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی، علامہ محمد رمضان توقیر، معظم علی لاشاری ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، سیدسکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ علامہ سیداشتیاق حسین کاظمی، سیدمسعود الحسن ترمذی،سید محمد علی کاظمی اورسیداصغر علی بخاری اور نیئراقبال بلوچ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی موجودہ صورتحال میں انتخابات کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا گیا اور انتخابات کو آزادانہ ماحول میں منعقد کروانے کے لیے ضروری اقدامات پر ترجیحی بنیادوں پر علمدارآمد کو یقینی بنانے کی امید ظاہر کی گئی۔ تمام خواہشمند ا ±میدواروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اسلامی تحریک پاکستان کے لیے تمام سیاسی آپشن کھلے ہیں نئی صورتحال میں حکمت عملی واضح کی جاتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں