گلگت:سیکرٹری اسکول ایجوکیشن گلگت بلتستان عثمان احمد نے عہدہ سنبھالنے کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن میں پیپر لیس گورننس کے فروغ، دفتری امور میں شفافیت، تیز رفتار کارکردگی اور مؤثر ریکارڈ مینجمنٹ کے لیے ای۔آفس سسٹم کے لازمی نفاذ کی ہدایت جاری کر دی ہے۔اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں تمام سرکاری خط و کتابت صرف ای۔آفس سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔ مقررہ تاریخ کے بعد دستی فائلوں کے ذریعے خط و کتابت قابلِ قبول نہیں ہوگی۔تمام متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ محکمہ اسکول ایجوکیشن میں جدید اور پیپر لیس نظامِ کار کی جانب کامیاب منتقلی ممکن بنائی جا سکے۔