حکومت متاثرین کی بحالی اور محفوظ رہائش کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے،ابرا مرزا

گوپس،غذر(بیورو رپورٹ)تالی داس راوشن متاثرین کے لیے مکانات کا افتتاح گوپس غدر میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے تالی داس راوشن کے متاثرین کے لیے تیار کردہ رہائشی مکانات کا افتتاح کیا۔تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ امین اللہ غزنوی، چیف انجینئر بشارت اللہ، ایگزیکٹو انجینئر غلام مرتضیٰ سی اینڈ ڈبلیو ڈی غذر سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت متاثرین کی بحالی اور محفوظ رہائش کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ مکانات کے معیار اور رہائشی سہولیات کو بہتر بنایا جائے۔بعد ازاں ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عامہ نے بتایا کہ منصوبہ متاثرین کی فوری ضروریات کے مطابق مکمل کیا گیا ہے اور آئندہ مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں