اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مارخور سپرُ لیگ کے چوتھے سیزن کا باقاعدہ آغاز ہوا ، اس سلسلے میں ایک عظیم الشان تقریب بحریہ ٹاؤن کے ایک معروف کلب میں منعقد ہوئی ، تقریب میں مارخور سپرُ لیگ کے برانڈ ایمبسڈر فیض اللہ فراق اور چیف ایگزیکٹو عمر حبیب نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ تھے جبکہ میر محفل کی حیثیت سے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے گلگت بلتستان و کشمیر شبیر احمد عثمانی اور سابق فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل احسان محمود خان نے شرکت کر کے جی بی کے نوجوانوں کے حوصلے بڑھا دئے ، تقریب میں کشمیر سپریم لیگ کے چیئرمین سردار مسعود احمد، خان، بریگیڈیر ( ر) مسعود احمد نے بھی خصوصی شرکت کی ، تقریب میں گلگت بلتستان بھر سے 200 کے قریب کرکٹ پلیئر سمیت ڈیجیٹل میڈیا انفلونسر اور نوجوانوں نے شرکت کی ، تقریب سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ، مشیر برائے وزیر اعظم شبیر احمد عثمانی ، سابق فورس کمانڈر میجر جنرل( ر) احسان محمود خان ، بریگیڈیر ( ر) مسعود احمد ، کشمیر سپریم لیگ کے چیئرمین سردار مسعود احمد خان اور برانڈ ایمبسڈر و سابق ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے اپنے خطاب میں مارخور سپرُ لیگ کے انعقاد کو جی بی میں کرکٹ کے فروغ اور نوجوانوں کی موٹیوشن کے لئے اہم قرار دیا ، مقررین نے برانڈ ایمبسڈر فیض اللہ فراق کی گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لئے گراں قدر خدمات پر شاندار انداز میں انہیں خراج تحسین پیش کئے، سابق ترجمان و برانڈ ایمبسڈر مارخور سپرُ لیگ فیض اللہ فراق نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گلگت بلتستان کی نوجوان نسل میں استعداد کی کوئی کمی نہیں ہے ، ہمارا خواب ہے کہ ہمارے نوجوان نینشنل کرکٹ میں شامل ہو کر ملک کا نام روشن کریں اسلئے ہماری یہ کاوش ہے کہ اس لیگ کے ذریعے گلگت بلتستان کی نوجوان نسل کی پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لاتے ہوئے انہیں مواقعوں کی فراہمی میں کردار ادا کر سکیں