غذر(بیورو رپورٹ)گلگت بلتستان میں بروقت اور بغیر کسی تاخیر کے مقررہ مدت میں الیکشن کا انعقاد جمہوری نظام کا اہم جز ہے۔اس سے قبل ہمیشہ انتخابات میں تاخیر سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا ہے ۔ سابق رکن اسمبلی و بالاورستان نشینل فرنٹ کے چئیرمین نواز خان ناجی نے اپنی بیان میں کہا کہ جون اور جولائی سے گلگت بلتستان میں جنوری میں پولنگ کا ٹرن آؤٹ بہت بہتر رہتا ہے ۔ ووٹ دینے والا جنوری میں بھی ووٹ پول کرتا جس نے ووٹ نہیں دینا ہے اس نے جون میں ووٹ پول نہیں کرنا ہے ۔ جمہوری نظام کی بہتری کیلئے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز کے اقدام پر تمام جماعتوں کو حمایت کرنے کی ضرورت ہے ۔ راجہ شہباز خان دو دھائیوں سے بلدیاتی انتخابات سے محروم عوام کیلئے جلد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کریں تاکہ مستقبل کیلئے اچھی قیادت سامنے آئے گی ۔