وفاقی وزیر امیرمقام سیکرٹری انفارمیشن دلدار ملک کی پی ٹی وی کی61 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت

گلگت(نیوز رپورٹر)پی ٹی وی کی 61 ویں سالگرہ کے حوالے سے گلگت میں سالگرہ کاکیک کاٹنے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے سالگرہ کا کیک کاٹا,صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلدار ملک بھی اس موقع پر موجود تھے وفاقی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی وی کی مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ پی ٹی وی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھرپور انداز میں اپنی خدمات سرانجام دیتا رہے گا-سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نزیر احمد، سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان,سابق وزیر سوشل ویلفئر دلشاد بانو، سابق ممبر اسمبلی کلثوم فرمان اور سابق ممبر اسمبلی کنیز فاطمہ “وویمن پارلیمنٹری کاکس” کی طرف سے خواتین صحافی صدر گلگت یونین آف جرنلسٹ کرن قاسم، نائب صدر گلگت یونین آف جرنلسٹ شیرین کریم اور بیورو چیف پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک شاہین اختر کو انکی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں