عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعدمیں اپنے ربِ کریم کا بےحد شکر ادا کرتی ہوں،سعدیہ دانش

گلگت(نیوز رپورٹر)عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد سب سے پہلے میں اپنے ربِ کریم کا بےحد شکر ادا کرتی ہوں، جس نے مجھے خدمت کا یہ موقع عطا فرمایا اور ہر قدم پر اپنی رحمت اور مدد سے نوازا۔میں اپنی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں، جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے اپنے فرائض ایمانداری، دیانت اور مکمل لگن کے ساتھ ادا کرنے کا موقع دیااس کے ساتھ ساتھ میں پارٹی کے تمام کارکنان، عہدیداران، خصوصاً اُن ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کام کیا، حوصلہ بڑھایا اور ہر مشکل گھڑی میں ساتھ نبھایا۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو پارٹی اور عوام کی خدمت کی توفیق، استقامت اور اخلاص عطا فرمائے۔ میں آئندہ بھی پارٹی کی مضبوطی، عوامی حقوق کی جدوجہد، اور اپنے خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہوں گی۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں