گلگت (نیوز رپورٹر)اشکومن جلال آباد کے باسیوں نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید امتیاز گیلانی سے بھرپور تشکر کا اظہار کیا ہے۔ مقامی آبادی کے مطابق شہید امجد علی کے گاؤں کو درپیش آمدورفت کے سنگین مسئلے کو فورسز نے صرف دو دن میں ہنگامی طور پر پل تعمیر کرکے حل کیا، جس سے سینکڑوں افراد کو ریلیف ملاعوامی نمائندگان اور عمائدین نے کہا کہ اس فوری اقدام نے نہ صرف اہلِ علاقہ کی مشکلات کم کیں بلکہ ریاستی اداروں پر عوام کے اعتماد کو بھی مزید مضبوط کیا۔ اشکومن جلال آباد کے رہائشیوں نے فورس کمانڈر میجر جنرل سید امتیاز گیلانی کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عملی اقدام کے ذریعے عوام دوستی اور فرض شناسی کی مثال قائم کی۔اس موقع پر شہید امجد علی کی خدمات اور ان کی لازوال قربانی کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ عوام نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید امجد علی کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔