غذر:غذرکے آفت دزہ علاقے ہاکس تھینگی میں خواجہ فرنڈشپ کلب کی جانب سے متاثرین سیلاب کے لئے امدادی اشیاء کی تقسیم کی سادہ و پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ خواجہ عابد احمد جنرل سیکرٹری خواجہ فرنڈشپ کلب، ارسلان احمد خواجہ معروف سماجی و سیاسی کارکن اور خواجہ فرنڈشپ کلب گلگت کے سرپرست اور کشروٹ یوتھ آرگنائزیشن کے فنانس سیکرٹری تہذیب احمد میر نے متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں۔ امدادی اشیاء میں چولہے اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سردی کی آمد ہوچکی ہے اور متاثرین ابھی بھی خیموں میں ہیں جس کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی کے پیش نظر خواجہ فرنڈشپ کلب نے متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کی ہیں لیکن یہ ناکافی ہیں۔ متاثرین کو خون جمادینے والی سردی سے بچانے کے لئے ان کی مستقل آباد کاری کی ضرورت ہے۔ متاثرین کے نمائندوں نے خواجہ فرنڈشپ کلب کی کاوشوں کی تعریف کی اور دور دراز سے امدادی اشیاء پہنچانے پر شکریہ ادا کیا اور مخیر حضرات کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے لئے دعا کی۔ واضح رہے یہ امداد خواجہ فرنڈشپ کلب کے زیر اہتمام ریلیف کمیٹی کے پروگراموں کا حصہ ہے۔