چلاس:جشنِ آزادی گلگت بلتستان کی تیاریاں ضلع دیامر میں زور و شور سے جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ دیامر کی جانب اے کے آر ایس پی کے تعاؤن سے چلاس ایئرپورٹ کرکٹ گراؤنڈ میں شاندار کرکٹ میچوں کا انعقاد کیا گیا آج کے میچ کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر علی احمد تھے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چلاس منظور احمد پیام، اسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن دیامر استور ڈویژن شفقت محمود، مجسٹریٹ سعود احمد، منیجر اے کے آر ایس پی پیار علی، ایس ایف او عنایت، چیف آفیسر بلدیہ خورشید عالم، ڈی ایم او ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی دیامر آصم، اور سپورٹس آفیسر دیامر خورشید عالم بھی اس موقع پر موجود تھے تقریب میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چلاس منظور احمد پیام نے اپنی شاعرانہ انداز میں خطاب کرکے شائقینِ کھیل سے خوب داد سمیٹی۔