گلگت :عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے وفد نے دنیور یوتھ کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ یہ نشست یکم نومبر کو اتحاد چوک گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے یومِ امن و یکجہتی کے جلسہ عام کے سلسلے میں منعقد کی گئی۔ملاقات کے دوران دنیور یوتھ نے عوامی ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام جلسے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور مکمل شرکت و تعاون کی یقین دہانی کرائی عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے دنیور یوتھ کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی اتحاد اور ہم آہنگی ہی خطے کے استحکام کی ضمانت ہے۔