گلگت بلتستان اسمبلی میں بائنری حب کے چیئرمین تحسین عباس نے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم سے اہم ملاقات

گلگت:گلگت بلتستان اسمبلی میں بائنری حب کے چیئرمین تحسین عباس نے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے میں آئی ٹی کے فروغ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیویلپمنٹ اور ٹیکنالوجی کے دیگر شعبوں میں نوجوانوں کے کردار اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی
اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے اس موقع پر کہا کہ “گلگت بلتستان میں جہاں پرائیویٹ سیکٹر فعال نہیں ہے، وہاں تحسین عباس جیسے باصلاحیت نوجوان اپنی بصات کے مطابق علاقے کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور انہیں بااختیار بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ “موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر نوجوانوں میں احساسِ محرومی اور منفی رجحانات میں اضافہ ہوا ہے، ایسے میں تحسین عباس جیسے وژنری نوجوان ان میں مثبت تبدیلیاں پیدا کرنے اور انہیں ایک بہتر سمت دینے کے لیے قابلِ تحسین خدمات انجام دے رہے ہیں۔
کاظم میثم نے بائنری حب کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کے میدان میں نوجوانوں کی شمولیت خطے کی معاشی ترقی کے لیے ایک امید افزا قدم ہے۔
دوسری جانب، تحسین عباس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بائنری حب گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے، مقامی روزگار کے مواقع بڑھانے اور خطے کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں نمایاں مقام دلانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں