گلگت(س ر) خنجراب بارڈر پاک چین اقتصادی راہداری کا اہم حصہ ہے خنجراب بارڈر کو سال بھر کھلا رکھنے کے منصوبے سے تجارت مزید فروغ پائے گی جو دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ اس راہداری کے ذریعے مختلف اشیاء کی نقل و حمل ہوتی ہے، جیسے کہ مشینری، الیکٹرانکس، اور دیگر تجارتی سامان۔ جبکہ اندرون اور باہر جانے والی گاڑیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ اس بارڈر کے ذریعے ہونے والی تجارت گلگت بلتستان کی معیشت پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔ مقامی کاروباری افراد کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں، اور علاقے میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے پاکستان میں چینی مصنوعات، جیسے کہ کپڑے، گھریلو سامان، اور الیکٹرانکس، درآمد کی جاتی ہیں، جو ملک میں کم قیمت پر دستیاب ہوتی ہی ہیں اس کے علاوہ پاکستان سے چین کو مختلف مصنوعات، جیسے کہ زراعتی پیداوار، معدنیات، اور دیگر خام مال برآمد کیا جاتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کے لیے مختلف معاہدوں پر کام جاری ہے۔