گلگت (س ر)گلگت میں ٹریفک جام کا مسئلہ حالیہ برسوں میں ایک سنگین چیلنج بن گیا ہے جو شہروں کے لئے اذیت سےکم نہیں خاص طور پر سیاحت کے سیزن میں علاقے کی محدود سڑکیں، بڑھتا ہوا سیاحتی دباؤ، اور غیر منظم پارکنگ کے مسائل ٹریفک جام کی بنیادی وجوہات ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کم نفری کی وجہ سے ٹریفک کنٹرول کرنا مشکل ہے اس کے علاوہ واضع احکامات کے باوجود شہروں کا نو پارکنگ میں گاڑیوں کا پارک کرنا بھی مشکلات کا سبب ہے ان مسائل کے حل کے لئے حکومت کو مزید بہتر اقدامات کرنے چاہیں سڑکوں کی تنگی کے علاوہ گلگت شہر کی سڑکیں عموماً تنگ اور پرانی ہیں جو بڑھتی ہوئی ٹریفک کو سنبھالنے کے قابل نہیں ہیں سیاحتی سیزن میں گاڑیوں کی تعداد کئی گنا بڑھ جاتی ہے، خاص طور پر جیپ، کار اور کوچز کی۔بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ بھی ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالتی ہےشہر میں جدید شہری منصوبہ بندی کا فقدان ہے، جس کی وجہ سے سڑکوں کی کشادگی اور بہتر ٹریفک مینجمنٹ ممکن نہیں ہو پاتی۔نجی گاڑیوں پر انحصار زیادہ ہے کیونکہ عوامی ٹرانسپورٹ کا نظام محدود اور ناقص ہےان مسائل کے حل کے لئے شہر کے اندر اور ارد گرد کی جلد سڑکوں کو وسیع کیا جائے اوربازار اور اہم مقامات کے قریب پارکنگ پلازے بنائے جائیں سب سے اہم مسئلہ غیر قانونی پارکنگ اور اوورلوڈنگ پر سخت کارروائی کی جائےاوربسوں اور شٹل سروسز کا آغاز کیا جائےسیاحتی سیزن میں ٹریفک کو سنبھالنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں یہ اقدامات گلگت میں ٹریفک کے مسائل کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں اور علاقے کی مجموعی ترقی میں بھی کردار ادا کریں گے۔