استور(س۔ر)تھلیچی کوسٹر حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن ,آج چھٹے روز بھی جاری رہا. آپریشن میں پاکستان نیوی, ریسکیو 1122 گلگت ,استور,غذر اور دیامر کے اہلکاران بھی مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری رکھے ہوۓ ہیں. اس کے علاوہ مقامی غوطہ خور اور رضاکار بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں. ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق مسلسل سرچ آپریشن کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں. ڈپٹی کمشنر استور ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ مختلف مقامات خاص کر لیچر ,راۓ کوٹ اور تھلیچی پر سرچ آپریشن کا جائزہ لیا اور ریسکیو ٹیموں کو ضروری ہداہات دی. ڈپٹی کمشنر استور نے اس موقع پر کہا کہ سرچ آپریشن جاری رہے گا جس میں پاک نیوی اور ریسکیو ٹیمیں حصہ لیتی رہیں گی. ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈاریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی حسام الدین بھی تھے.