سیاسی ومذہبی جماعتوں سے مشاورت کرکے لینڈ ریفارم بل حکومت کے حوالے کیا

سکردو(بیورو رپورٹ)عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کا شیخ محمد حسن جعفری سے اہم ملاقات گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارم بل ، سکردو میں بد ترین لوڈ شیڈنگ  ، پندرہ سو طلباء وطالبات داخلے سے محروم ، بلتستان ریجن کے ساتھ روا رکھے جانے والی زیادتیوں سمیت اہم ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال لینڈ ریفارم بل منظور کرنے سے پہلے بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے لینڈ ریفارم بل پر اتفاق رائے نہیں ہو سکتا تو گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کریں شیخ محمد حسن جعفری بلتستان میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے میں شیخ محمد حسن جعفری اور بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا اہم کردار ہے گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل پر قبضے کرنے نہیں دیں گے بلتستان ریجن کو جان بوجھ کر دیوار سے لگایا جا رہا ہے ، عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کا چیئرمین نجف علی اور عوامی ایکشن کمیٹی گنگچھے کا صدر سید نذر عباس کاظمی نے آج سکردو میں قائد بلتستان شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی ملاقات میں گلگت بلتستان کے اہم ترین ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاع شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے زمینوں اور قدرتی وسائل پر کوئی جامع قانون سازی کی ضرورت ہےانجمنِ امامیہ بلتستان نے پچھلے سال تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور بلتستان کے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے مشاورت کرکے ایک جامع لینڈ ریفارم بل حکومت کے حوالے کیا گیا تھا مگر اس کو قانون سازی میں شامل نہیں کرکے خیانت کی ہے ہم کسی بھی قسم کی قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے جس سے عوامی مفادات کو نقصان پہنچے  صوبائی حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ لینڈ ریفارم بل منظور کرنے سے قبل بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں اور ان کے تجاویز بل میں شامل کریں اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کریں سکردو میں بدترین لوڈ شیڈنگ سے عوام ذہنی مریض بن چکا ہے غواڑی ہرپوہ شغر تھنگ پاؤر پروجیکٹ پر کام شروع نہیں کیا جا رہا ہےوزیر اعظم نے جو سولر انرجی پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے اس پر جلد از جلد کام شروع کیا جائےانہوں نے کہا کہ سکردو میں طلباء وطالبات کو داخلے نہ ملنا حکومت کی نا اہلی ہے سکردو میں مزید چار کالجزز کا قیام انتہائی ضروری ہے بلتستان ریجن سے اعلیٰ عدالتوں میں ایک بھی جج کا تقرر نہ ہونا بلتستان کے ساتھ ذیادتی ہے ہم نے کبھی بھی علاقائیت لسانیت یا مسلکی بنیاد پر کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے مگر چار اضلاع پر مشتمل بلتستان ریجن کو تمام معاملات میں دیوار سے لگانے سے بلتستان کے عوام اور یوتھ میں تشویش پائی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلتستان مردہ سکیموں کا قبرستان بنا ہوا ہے بلتستان کے تمام منصوبوں کو التواء میں رکھا گیا ہے شغر تھنگ گوریکوٹ روڈ پر ابھی تک ٹینڈرز نہ ہونا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہےانہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امن و امان بھائی چارگی کا فضا قائم رکھیں اور ایک دوسرے کا احترام کریں عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے زمہ داران نے بلتستان میں امن و امان قائم رکھنے میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری اور بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے کردار کو سراہا اور حراج تحسین پیش کیاشیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ بلتستان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے تمام افراد اور تنظیمیں قابل تحسین ہے البتہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے اہم ترین ایشوز پر آواز اٹھائی ہے اور گلگت بلتستان میں امن و امان قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے گلگت بلتستان کے تمام جائز حقوق کے لیے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ دینے کا وعدہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں