قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طُلبہ کی جانب سے جاری احتجاج حکومت اور وی سی کی خاموشی

گلگت ،پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طُلبہ کی جانب سے جاری احتجاج حکومت اور وی سی کی طرف سے مسلسل خاموشی سوالیہ نشان ہے فیسوں کا مسئلہ انتہائی اہم نوعیت کا ہے صوبائی حکومت فیسوں کے مسئلے پر وفاقی حکومت سے بات کریں انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہائیر ایجوکیشن کی جانب سےPSDP پراجیکٹ سے فاٹا ،گلگت بلتستان اور بلوچستان کی یونیورسٹیوں کے لئے باقاعدہ بجٹ مختص تھا ہماری حکومت جانے کے بعد قراقرم یونیورسٹی کو اس پیکج سے نکالا گیا جبکہ بلوچستان اور فاٹا کی یونیورسٹیوں کو ابھی تک PSDP پراجیکٹ سے بجٹ کی فراہمی جاری ہے اب صوبائی حکومت اور وائس چانسلر گلگت بلتستان کو PSDP پراجیکٹ میں شامل کرانے کے لئے وفاقی حکومت کے ساتھ رابطہ کریں اور اس اہم نوعیت کے مسئلے پر موثر اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے انہوں نے مزید کہا کہ قراقرم یونیورسٹی فیڈرل پی ایس ڈی پی کے پراجیکٹ میں شامل کروانے کے بعد یہاں سے ملنے والے بجٹ سے یونیورسٹی میں معاشی بحران ختم ہوسکتا ہے اور طُلبہ کو فیسوں کے مد میں سبسڈی دی جاسکتی ہے اور اس طرح سے طُلبہ کو فیسوں کی مد میں ریلیف مل سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں