گلگت:گلگت بلتستان اسمبلی نے صوبائی محتسب اعلی اور محتسب خواتین براۓ انسداد ہراسانی کے قیام کے لئے قرارداد کی متفقہ منظوری دی۔ یہ قرارداد رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے پیش کی۔سپیکر نذیر احمد کی زیر صدارت 26ویں اجلاس کی تیسری نشست کے دوران
وزیر داخلہ شمش لون نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عوامی نمائندوں اور بیوروکریسی کو کفایت شعاری اختیار کرنے کی ضرورت ہے گلگت بلتستان کے عوامی وسائل علاقے کی خوشحالی کے لئے خرچ ہونے چاہئے۔ صوبے میں بیوروکریسی منتخب عوامی نمائندوں کی بات نہیں مانتی ۔ ہمارے صبر کا مذید امتحان نہ لیا جاۓ۔ وزیر ایکسائز رحمت خالق نے عمومی بحث میں حصہ لیتے ہوۓ کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی با اختیار ہے حکومت اپنے اختیارات استعمال کرے۔اسمبلی میں قانون سازی کر کے اداروں کو سختی سے عملدر آمد کا پابند بنایا جاۓ۔ اجلاس کے دوران رکن اسمبلی امجد حسین نے اراکین اسمبلی کے استحقاق کا بل ایوان میں پیش کیا جسے سپیکر نے کمیٹی کے سپرد کر کے آئندہ اجلاس میں ضروری ترامیم کے ساتھ منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی۔بعد میں سپیکر نے اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز سہ پہر تین بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔