Skip to content
گلگت:چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکا اشرف کی طرف سے بنائی گئی کلب سکروٹنی کمیٹی نے آج دوسرے روز چیئرمین سکروٹنی کمیٹی پی سی بی ارباب الطاف حسین کی قیادت میں گلگت میں 12 کلبوں کی شفاف انداز میں جانچ پڑتال کی۔
گلگت بلتستان کے تمام کرکٹرز و سابقہ کرکٹرز نے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پی سی بی زکا اشرف کی طرف سے بیجھی گئی کمیٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے کرکٹرز کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی گلگت بلتستان میں شفاف انداز میں میرٹ کو برقرار رکھتے ہوئے چیئرمین ارباب الطاف حسین اور اُنکی ٹیم نے گلگت میں کلبوں کی سکروٹنی کی۔
گلگت بلتستان کے کرکٹرز و کرکٹ سے جڑے حلقوں نے سکروٹنی ٹیم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پی سی بی زکا اشرف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تاریخ میں پہلی بار شفاف طریقے سے کلبوں کی سکروٹنی کو یقینی بنایا۔ گلگت میں کرکٹ کلبوں کی سکروٹنی کا عمل چار روز تک جاری رہے گا جس میں گلگت بلتستان بھر سے 55 کلبوں کی سکروٹنی کی جائے گی۔ آج سکروٹنی کا دوسرا روز تھا پہلے روز چیئرمین سکروٹنی کمیٹی پی سی بی ارباب الطاف حسین اور اُنکی ٹیم نے سکردو میں 13 کلبوں کی سکروٹنی کی تھی اور سکردو میں کرکٹ سے جڑے حلقوں نے سکروٹنی کمیٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا اور گلگت بلتستان کے کرکٹرز نے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پی سی بی زکا اشرف کو خراج تحسین پیش کیا۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں