82

ہمارے ادارے بھی آنکھیں بند کر غیر ریاستی لوگوں کو آزاد کشمیر شہری بنا رہے ہیں

مظفرآباد،غیر ریاستی افراد کی آزاد کشمیر آماجگاہ بنتا ہے جا رہا ہے ہمارے ادارے بھی آنکھیں بند کر غیر ریاستی لوگوں کو آزاد کشمیر شہری بنا رہے ہیں آزاد کشمیرکا ایک تشخص اور وقار ہے اور اس کے تشخص پر آنچ نہیں دیں گے ریاست کے وقار اور اس کے تشخص کے لیئے اپنی اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے یہ کوئی انا یا کوئی زاتی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ریاست اور ریاست کے عوام کا مسئلہ ہے ،ریاستی عوام کے مفادات کا مسئلہ ہے ،چند لوگوں نے آزاد کشمیر کو یرغمال بنایا ہو اہے ،آزاد کشمیر اسمبلی میں بھی غیر ریاستی اور غیر کشمیری لوگ ہیں جن کا کشمیر سے کوئی تعلق نہیں ہے مگر جعلی باشندہ ریاست بنا کر آزاد کشمیر اسمبلی میں چور داروازے سے آئے ہیں جن کا کشمیر یا ریاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ہمارے ادارے اتنے لاپرواہ اور بے حس ہو چکے ہیں جن کی بدولت آزاد کشمیر میں غیر ریاستی عناصر کی موجین لگی ہوئی ہیں ،اور ان کو ان کے خاندان کو دھڑا دھڑ باشندہ ریاست بانٹے جا رہے ہیں ،جس کے زمہ دار متعلقہ بے حس اور لاپرواہ محکمہ جات ہیں ،جنہوں غیر ریاستی افراد کو باشندہ ریاست دئیے آج ان ہی بے حس اور لاپرواہ محکموں کی وجہ سے جعلی باشندہ ریاست رکھنے والے غیر کشمیری لوگ آزاد کشمیر اسمبلی مین براجمان ہیں انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر کشمیری قوم اور کشمیر سے مخلص نہیں ہیں بلکہ ان کو اپنے مفادات اور کرسی عزیز ہوتی ہے ان کو کشمیریوں سے کوئی سرکار نہیں ہوتا ہے ،انہوں نے کہا ایسے لوگوں کی وجہ سے کشمیری آزادی پر بھی بہت گہرا اثر پڑتا ہے ،انہوں نے کہا وزیر اعظم وقت اس نازک اور حساس معاملے کی نوعیت کو سمجھیں اور اس کو معمولی نہ سمجھیں سابق حکومتوں نے جو غلطی کی ہیں ان کا خمیازہ آج پوری کشمیری قوم بھگت رہی ہے اس معاملے کو نوٹس لیں اس حوالے ٹھوس اقدامات کیئے جائیں یہ کشمیری قوم اور کشمیر کی آئندہ آنے والی نسلوں کی بقاء کا سوال ہے کشمیر کے تشخص اور کشمیر نسل کو بچانے کے لیئے اقدامات اٹھانے ہوں گے جعلی باشندہ ریاست کی فیکٹری کو بند کرنا ہو گا ورنہ آنے والی نسلیں معا ف نہیں کریں گی ہم نے سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہے اس کے تشخص کو بچانا ہے اس کی سرحدوں کی اندرونی اور بیرونی حفاظت کرنی ہے کشمیری قوم کے مستقبل کے لیئے بہتر قانون سازی کرنی ہوگی کشمیر کی بقاء کی حفاظت کرنی ہے ریاست کاے تشخص کو بچانا ہم سب کی زمہ داری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں