19

سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کا جوٹیال سیکریٹریٹ بلڈنگ کا دورہ،حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنن

گلگت:سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان کا ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مختلف سیکشنز کا معائنہ،پروینشل کنٹرول روم کیلئے آئے ہوئے ویڈیو کانفرنس کے ایکیوپمنٹ کا جائزہ۔بعد ازاں گ،بہت جلد سیکریٹریٹ بلڈنگ کو تکمیل تک پہنچانے کی یقین دہانی۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا،اس موقع پر انہوں نے ویڈیو کانفرنس کیلئے پروینشل کنٹرول روم سے متعلق آئے ہوئے سامان کا بھی جائزہ لیا۔
بعد ازاں سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان نے جوٹیال سیکریٹریٹ بلڈنگ کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہیں ایس ڈی او خادم حسین نے زیر تعمیر عمارت کے حوالے سے مکمل بریفننگ دی اور کہا کہ عمارت اپنی تکمیلی مراحل میں ہے اور بہت جلد سیکریٹریٹ بلڈنگ کا تعمیراتی کام مکمل کرکے حوالہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں