اسلام آباد:وزیراعظم محمدشہبازشریف نے پیرسے خیبرپختونخوامیں 10 کلوآٹے کا تھیلہ 400 روپے میں فراہم کرنے کااعلان کیاہے، ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹور پر آٹا 400 روپے میں دستیاب ہوگا۔ا توار کومانسہرہ میں ایک بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے دوہفتے قبل کہاتھاکہ اگرخیبرپختونخوا کی حکومت نے آٹا کی قیمت کم کی توٹھیک ہے بصورت دیگر وفاقی حکومت اسے کم کرے گی ۔خیبرپختو نخوا حکومت کی طرف سے اس کا ابھی تک ہمیں جواب موصول نہیں ہوا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پیرکے روزسے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھرمیں یوٹیلیٹی سٹورزپر 10کلو آٹے کاتھیلہ 400 روپے میں دستیاب ہوگا۔وزیراعظم نے کہاکہ ان کی وزیراعلی خیبرپختونخواسے درخواست ہے کہ وہ اپنے صوبہ کے غریب عوام کیلئے کوششیں کریں۔
35