41

وزیراعلی گلگت بلتستان سے جنرل منیجر لینڈ ایکوزیشن اینڈ ریسٹلیمنٹ/ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ واپڈا بریگیڈیئر ریٹائرڈ شعیب تقی کی ملاقات

اسلام آباد:وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سے جنرل منیجر لینڈ ایکوزیشن اینڈ ریسٹلیمنٹ/ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ واپڈا بریگیڈیئر ریٹائرڈ شعیب تقی کی ملاقات ہوئی۔ گلگت بلتستان ہاؤس میں ہونی والی اس ملاقات میں دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ریسٹلیمنٹ خصوصا لیفٹ آوور اور ہاؤس ہولڈ کیسز (میسنگ چولہوں) سے متعلق گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں اعتماد سازی (سی بی ایم) کے دیگر منصوبوں، دیامر بھاشا ڈیم ریسٹلیمنٹ، روز گار کی فراہمی اور دیگر امور بھی زیر غور آئے۔ ملاقات میں شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے دیگر حل طلب امور کو باہمی اشتراک اور تعاون سے بروقت حل کیا جائے گا۔ ملاقات میں دیامر سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی و وزرا حاجی گلبر، حاجی شاہ بیگ، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی گلگت بلتستان انجنیئرز محمد انور، حاجی رحمت خالق، سیکریٹری ٹو سی ایم عثمان احمد، ڈپٹی کمشنر دیامر محمد فیاض، اور ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ڈی بی ڈی پی رحیم شاہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں