24

گلگت بلتستان کے صحافیوں کےلئے ماحولیاتی صحافت کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت میں سہ روزہ ٹریننگ سیشن اختتام پذیر

گلگت (نامہ نگار)پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے پاکستان انفارمیشن سینٹر کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے صحافیوں کےلئے ماحولیاتی صحافت کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت میں سہ روزہ ٹریننگ سیشن اختتام پذیر ہوا۔اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی صوبائی سیکریٹری اطلاعات مومن جان تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو ذمہ دارانہ صحافت کے زریعے ماحول کے تحفظ کے لئے مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔موجودہ دور انٹرنیٹ کا ہے۔ نوجوان نسل شعور کی کمی کے باعث بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے معاشرے کے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ زمانے کے تقاضوں کے مطابق نوجوانوں کی رہنمائی کرے. گلگت بلتستان میں خودکشیوں کی شرح میں اضافہ علاقے کےچہرے پر بد نما داغ کی طرح ہے دین اسلام میں خودکشیاں حرام ہیں معاشرے میں اس سلسلے میں شعور و آگاہی کے لئے صحافی اپنا کردار ادا کریں۔قبل ازیں معروف ٹرینرپروفیسر اعجاز احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات خادم حسین نے ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے رپورٹنگ کے بارے میں تفصیلی لیکچرز دۓ۔ سیشن کے آخر میں صحافیوں کو سرٹفیکیٹس بھی دئے گۓ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں