32

جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2022 سرکاری ٹیموں کے فاٸنل میچ میں جی بی سکاوٹس نے میدان مار لیا

گلگت(سپورٹس رپورٹر) جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2022 سرکاری ٹیموں کے فاٸنل میچ میں جی بی سکاوٹس نے میدان مار لیا جبکہ سول ٹیموں میں چلاس کی ٹیم فتح حاصل کرنےمیں کامیاب جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ میں سرکاری پول کا فاٸنل جی بی سکاوٹس اور این ایل آٸی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جی بی سکاوٹس کی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد جی بی سکاوٹس نےاین ایل آٸی کو 8کے مقابلے میں 7 سے شکست دے کر فاٸنل ٹاٸنل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوٸی جبکہ سول پول میں چلاس کی ٹیم نے 9 کے مقابلے میں 5 گول سے سکردو کی ٹیم کو شکست دے کر فاٸنل ٹاٸٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوٸی پولو کے فاٸنل میچ دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شاٸقین پولو آغاخان شاہی پولو گراونڈ میں موجود تھے ٹورنامٹ کے کامیاب انعقاد اور بہتر انتظامات کرنے پر شاٸقین پولو نے جی بی پولو ایسوسی ایشن جی بی کے صدر اشرف گل و کابینہ اور گلگت پولو ایسوسی ایشن کے صدر کاشف ضیا اور کابینہ کے کردار کو سراہا اور شکریہ ادا کیا جبکہ پولو ایسوسی ایشن نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر تعاون کرنے پر ضلعی انتظامیہ ۔جی بی پولیس اور رینجرز کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں