30

 قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم مقصد کے لئے متحد کیا، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا یوم پاکستان کے موقع پر پیغام

اسلام آباد۔23:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم مقصد کے لئے متحد کیا، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے قائدین کی قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموار ہوئی۔  یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے، جمہوری روایات سے رواداری، ہم آہنگی اوربرداشت کو فروغ ملے گا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پرگامزن ہے جبکہ ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم بزرگوں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کوعظیم ترملک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں او آئی سی وزراء خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کا انعقاد مسلم دنیا میں پاکستان کے کلیدی کردار کا واضح مظہر ہے۔  دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں