20

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی ‏23 مارچ یوم پاکستان پر پوری قوم کومبارکباد

اسلام آباد:وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ‏23 مارچ یوم پاکستان پر پوری قوم کومبارکباددیتے ہوئےکہا ہے کہ23 مارچ 1940 کا دن قومی جذبوں کی تعمیر اور خوابوں کی تعبیر کا دن تھا۔وزیر مملکت نے بدھ کواپنے ٹویٹ میں کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد ارض پاک کو ایک اسلامی جمہوری اور فلاحی ریاست بنانا تھا۔وزیراعظم عمران خان پاکستان کو مدینہ طرز کی فلاحی ریاست بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں