24

او آئی سی  عمران خان کی نہیں بلکہ پاکستان کی ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)صرف عمران خان کی نہیں بلکہ پاکستان کی ہے ۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلامی دنیا کو متحد کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہاہے اور   اپوزیشن کس کے ایجنڈے کے تحت  اس  کام میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  پتا تھا کہ پرچی چیئرمین سیاسی نابالغ تو ہے مگر اس قدر نا پختہ ہے اندازہ نہیں تھا،جو ان کے پیچھے ہاتھ باندھے کھڑے ہیں تمام عمر سیاست میں بال سفید کرنے والے انہیں چاہیے کہ انکو سمجھائیں ۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی  عمران خان کی نہیں بلکہ پاکستان کی  ہے۔انہوں نے کہا کہ  ان کے آبائو اجداد پہلے  ہی  ملک توڑ چکے ہیں ، انکا بغض عمران اب بغض پاکستان میں بدل چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں