23

فروری 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں 0.5 بلین ڈالر کی نمایاں کمی  ملک کی اقتصادی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے، مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا ٹویٹ

اسلام آباد:قومی سلامتی کے مشیر  ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ فروری 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نمایاں کمی کے ساتھ 0.5 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو ملک کی اقتصادی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔  ہفتہ کو اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر مختلف ٹویٹس  میں انہوں نے لکھاکہ “پاکستان کا مستقبل معاشی سلامتی پر منحصر ہے جو کہ  جامع قومی سلامتی کی ایک بنیادی خصوصیت ہے۔ فروری 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.5 ارب ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ دوسری جانب ملکی برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح تک بڑھی ہیں اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر معید یوسف نے اس بات پر زور دیا کہ برآمدات میں مسلسل اضافہ اور درآمدات میں کمی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سکڑنے کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں