اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سندھ ہائوس اس وقت ہارس ٹریڈنگ کا مرکز بنا ہوا ہے،جس قسم کی ماورائے آئین خرید و فروخت کی منڈیاں لگی ہیں اس کے خلاف مضبوط ایکشن لیں گے۔ جمعرات کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ ہاؤس بہت سا پیسہ منتقل کرنے کی اطلاعات ہیں، سندھ ہاؤس میں لوگوں کو رکھنے کے لئے صوبے سے پولیس بھی منگوائی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ اس وقت سند ھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ کا مرکزہے اور اس طرح کی سرگرمیاں آئین کے خلاف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی محنت سے اس طرح کے اقدامات سے چھٹکارا حاصل کر لیا تھا لیکن بدقسمتی سے اپوزیشن نے ہارس ٹریڈنگ شروع کر رکھی ہے ، حکومت اس کے خلاف مضبوط ایکشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہے
41