29

جدید ترین سپر سونک میزائل کے واقعے پر بھارت کی بغیر کسی ثبوت کے وضاحت ناکافی ہے ، معید یوسف

اسلام آباد:قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹرمعید یوسف نے کہا ہے کہ 9مارچ کو پاکستان میں جدید ترین سپر سونک میزائل داغنے کے واقعے کو معمول کی دیکھ بھال کے دوران ایک حادثہ قراردینے کی بھارت کی بغیر کسی ثبوت کے سادہ وضاحت ناکافی ہے اور دنیا کیلئے ناقابل قبول ہونی چاہیے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹر معید یوسف نے متعدد ٹویٹس میں کہا ہے کہ پاکستان میں جدید ترین سپر سونک میزائل داغنے کے ردعمل میں ہم نے کشیدگی سے بچنے کیلئے ذمہ داری سے کام لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے ایک غیر ذمہ دار اور ناقابل اعتبار ریاست کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سنگین صورتحال کے تناظر میں بھارتی ردعمل تشویشناک ہے اورصرف شفاف مشترکہ تحقیقات کے ذریعے مطلوبہ سوالات کے جواب مل سکتے ہیں۔ ڈاکٹر معید یوسف  نے کہا کہ ہم بھارت اور دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یہ ایک انتہائی جدید ترین سپرسونک میزائل تھا جس سے پاکستان میں جانی نقصان ہوسکتا تھا اور اس کے نتیجہ میں دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک کے درمیان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں