24

اپوزیشن کو 37  ویں بار شکست ہونے جا رہی ہے، ڈاکٹر شہبازگل

اسلام آباد:وزیراعظم کے ترجمان  و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل  نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو 37  بار شکست ہونے جا رہی ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ  اللہ کہ فضل و کرم سے اپوزیشن کو 37   بار شکست ہونے جا رہی ہےجس طرح سے پاکستانی عوام نے اس خریدو فروخت کے خلاف ردعمل دیا اور جس طرح سے وہ اپنے وزیراعظم کے پیچھے کھڑے ہوئے اس بات کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔انشاللہ اس سازش کو عوام کے  زور پر  ناکام کر کے ایک مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں