44

پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کے درمیان میڈیا روابط کے فروغ کیلئے مشترکہ ٹیلی ویژن قائم کیا جائے گا،وفاقی وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کے درمیان میڈیا روابط کے فروغ کے لئے مشترکہ ٹیلی ویژن قائم کیا جائے گا، میڈیا اشتراک کے لئے فوکل پرسنز بنا دیئے گئے ہیں، جوائنٹ میڈیا نیٹ ورک تشکیل دیں گے، او آئی سی پلیٹ فارم کے تحت سکالرز کا ایسا یونٹ تشکیل دیا جائے جو مذہبی مسائل میں رہنمائی کر سکے۔ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی او آئی سی اجلاس کے موقع پر مختلف مندوبین سے ملاقاتیں ہوئیں، افغانستان کی صورتحال بنیادی موضوع رہی، وزیراعظم نے رحمت للعالمین اتھارٹی کا بھی خصوصی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کے درمیان میڈیا روابط کے فروغ کے لئے مشترکہ ٹیلی ویژن قائم کیا جائے گا، میڈیا اشتراک کے لئے فوکل پرسن بنا دیئے گئے ہیں، جوائنٹ میڈیا نیٹ ورک تشکیل دیں گے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان، ملائیشیا اور دیگر ممالک میں شدت پسندی کے معاملات سے نمٹنے کی ضرورت ہے، او آئی سی پلیٹ فارم کے تحت سکالرز کا ایسا یونٹ تشکیل دیا جائے جو مذہبی مسائل میں رہنمائی کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کے ذریعے تمام سکالرز کو ایک جگہ اکٹھا کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ او آئی سی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں