سلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ افغانستان میں صورتحال مزید خراب ہوئی تو بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، افغانستان کی صورتحال کو صرف پاکستان پر نہیں چھوڑا جا سکتا، دنیا کی کوئی معیشت اس طرح کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی، ہم نہیں چاہتے کہ افغانستان سے لوگ ہجرت کریں، افغانستان کا مسئلہ پاکستان، ایران، ازبکستان اور تاجکستان سمیت دنیا کے لئے مشکل صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو یہاں او آئی سی وزراءخارجہ کانفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ او آئی سی وزراءخارجہ کانفرنس افغانستان کے بارے میں ایک بڑی کانفرنس ہے، افغانستان میں صورتحال خراب ہو رہی ہے، خواتین اور بچے شدید ترین متاثر ہیں، پاکستان پہلے ہی افغانستان کو 5 ارب روپے کی امداد دے چکا ہے، افغانستان کی صورتحال کو صرف پاکستان پر نہیں چھوڑا جا سکتا، دنیا کی کوئی بھی معیشت اس طرح کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ
38