30

یہ عمران خان کی حکومت ہے جو تین سال کی کارکردگی عوام کے سامنے فخر سے رکھ سکتی ہے،چوہدری فواد حسین

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ?پاکستان میں کتنی حکومتیں اپنی کارکردگی پر عوام کو جوابدہی کرتی رہیں، یہ عمران خان کی حکومت ہے جو تین سال کی کارکردگی عوام کے سامنے فخر سے رکھ سکتی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تیس سال حکومت کرنے والے اپنا منہ چھپا رہے ہیں، معیشت، خارجہ پالیسی اور اندرونی استحکام کے تین سال آج حقائق کے ساتھ سامنے لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں